نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے، فواد چوہدری
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا، سندھ حکومت کو بھی صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہئے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت ملے گی، اس سے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا،
وزیر اطلاعات کے مطابق پروگرام میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صحت کارڈ سے نجی اسپتالوں میں بھی علاج ہو سکے گا جہاں ہونیوالے اخراجات خرچ حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کا خیال ہے مہنگائی سے عمران خان کی مقبولیت متاثر ہوئی، صرف تحریک انصاف ہی ایسی جماعت ہے جو پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے، آئندہ 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہوں گے۔