عوام کے لیے ہرپلیٹ فارم پرآوازبلند کی ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

زیارت (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت میں عوام کی تعصب رنگ ونسل عوامی خدمت کررہے ہیں ہماری تین سالہ کارکردگی کو دیکھ حلقہ انتخاب سے عوام جوق درجوق ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت کے علاقہ کلی کوز کچھ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت وعلماء اسلام کے عبدالخالق نے اپنے خاندان سمیت درجنوں افراد کے ہمراہ سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بی اے پی میں شمولیتی کااعلان کیا شمولیتی اجتماع سے بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ ،تحصیل زیارت کے صدر محمد نور کاکڑ نے بھی خطاب کیا جبکہ شمولیتی اجتماع میں ملیکٹ یونین کے جنرل سیکرٹری شوکت علی دمڑ، اور پارٹی کے سینئر رہنما ملک مرتضیٰ، ملک خالد حیدر، خدئیداد کاکڑ، سمیع اللہ کاکڑ، جلال الدین، اسرار احمد، جہانگیر خان، مصرور احمد، خدائے نور، محمد نور، وحید اللہ، مجیب الرحمٰن، حبیب الرحمٰن، شفیق احمد، اعجاز احمد، باچا خان، عطاء اللہ، خورشید احمد، واسیع لالا،، شفیق خان، محمد رفیق نجیب خان، صبور خان، عجب خان، محمد اشرف، کلا خان، محمد ایاز، نجیب اللہ، نقیب اللہ، اسحاق احمد، اور پارٹی کے دیگر افراد سمیت پارٹی کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا شمولیتی اجتماع میں شرکت کے آمد کے موقع پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور قبائلی عمائدین پرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی بھی کی گئی شمولیتی اجتماع میں عبدالخالق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حاجی نورمحمد دمڑ کی حلقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں دن رات مصروف عمل ہونے سے متاثر ہوکر ہم نے انکے کارواں میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ زیارت کے عوام کو ہمیشہ مذہب کے نام پر بے وقوف بناکر ووٹ حاصل کرکے اقتدار تک پہنچنے والوں نے عوامی مسائل کے حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دیا بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت میں شہریوں کے دہلیز تک تعلیم، پانی،بجلی،سڑکیں،صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروے کار لائینگے انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت و ہرنائی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی معاشی و سماجی خوشحالی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں عوام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے