اسٹيٹ بينک کےاثاثےوفاقی حکومت کی ملکيت رہيں گے،حماداظہر
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزير توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اسٹيٹ بينک کےاثاثے وفاقی حکومت کی ملکيت رہيں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نےبھی اسٹيٹ بينک کوخود مختاری دينےکی کوشش کی تھی۔ترقی يافتہ ممالک ميں اسٹيٹ بينک کوخودمختاری دی جاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسٹيٹ بينک کےاثاثے وفاقی حکومت کی ملکيت رہيں گے اوراسٹيٹ بينک سياسی فيصلوں سے آزاد ہوگا۔
،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں فیٹف کی کمپلائنس بہت بری رہی ہے جس کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں گیا تاہم پہلی بار ایسا ہوا کہ ہم ریفارمز لائے اور فیٹف کے26پوائنٹ مکمل کرچکے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوپن بولی کےذريعےبجلی سسٹم ميں شامل کرينگےاور اگلے5سال بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال ہماری گروتھ 5فيصد ہوگی اور 30ارب ڈالر کی ايکسپورٹ کرينگے، مزید برآں ٹيکس میں بھی 20 فیصد گروتھ ہورہی ہے۔