کوئٹہ : سردی سے پہلے ہی گیس پریشر کم، شہریوں کیلئے مشکلات

کوئٹہ:کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی پڑنے سے پہلے ہی شہریوں کی جانب سے سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہوں یا وسطی علاقے، ان دنوں شہریوں کی زبان پر سوئی گیس پریشر میں کمی کی شکایات عام ہیں۔

کوئٹہ میں ان دنوں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس کی جاتی ہے، ایسے میں سوئی گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سوئی گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے اس برس موسم سرما میں سوئی گیس کی مکمل فراہمی میں مشکل ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے