عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے قومی اداروں پرعوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ، سید ظہورآغا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبہ میں وفاقی محکموں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیٹزن پورٹل کے ذریعے وفاقی اداروں میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ہمیں متعلقہ وفاقی اداروں کو درپیش مشکلات حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے لہٰذا صوبے میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کے درمیان مضبوط اور فعال روابط بڑھانے سے کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے تمام وفاقی اداروں کے سربراہوں سے منعقدہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کئی اس موقع پر بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان بھی موجود تھے. واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے تمام صوبوں کے گورنرز صاحبان کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت کو عوامی سطح پر شاندار پذیرائی مل رہی ہے صوبہ میں وفاقی محکموں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں اداروں کے سربراہان اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا ہو سکیں. اجلاس میں صوبہ بھر میڈیکل اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لیکر پائیدار حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل کی توسط سے نہ صرف صوبہ بلوچستان میں وفاقی محکموں کی کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے بلکہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے قومی اداروں پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے انہوں اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے جائزہ اجلاس عوامی شکایات میں کافی کمی آئیگی گورنر بلوچستان نے کیسکو کو ہدایت کی کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کریں اور مجبوری کی صورت میں آئندہ عوام کو پیشگی اطلاع دی جائے صوبے میں وفاقی اداروں سے متعلق جائزہ اجلاس میں وفاقی محکموں کے سربراہان کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے