صوبائی وزیر صحت سے درخواست ہے کہ ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کریں، نواب رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف سراوان سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت سے درخواست کرتے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کریں ینگ ڈاکٹرز پر جو تشدد ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے کیمپ میں گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز سے ایمرجنسی سروس ڈرا نہ کرنے کی درخواست کی انہوں نے کہاکہ میں صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر آپکے پاس آیا ہوں میری ینگ ڈاکٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنی کال واپس لیں انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی سروس بند کرنے سے آپ عوام کو سزا دے رہے ہیں اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں ایمرجنسی سروس ڈرا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ہم مشاورت کرتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے ہم نے صوبے بھر میں ایمرجنسی سروس بند کرنے کے لئے کمیٹیاں بنا دی ہیں۔