صوبے کے بارزکے لئے5کروڑ33لاکھ روپے کی رقم جاری کرنے کا مراسلہ محکمہ خزانہ کوارسال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے صوبے کے بارز کے لئے 5کروڑ 33لاکھ روپے کی رقم جاری کرنے کا مراسلہ محکمہ خزانہ بلوچستان کو ارسال کردیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے 33اضلاع کے ڈسٹرکٹ بارز کے لیے دس، دس لاکھ جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ بار، سبی ہائی کورٹ بار اور تربت ہائی کورٹ بار کے لئے پچاس، پچاس لاکھ کے جبکہ ہائی کورٹ اور ڈسڑکٹ بار کی لائبریریوں کے لیے پچیس،پچیس لاکھ کی دینے کا اعلان کیا تھا پیر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعدمحکمہ قانون نے محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے لئے لیٹر بجھوادیا ہے پاکستان بار کونسل منیراحمد خان کاکڑ نے بارز کے لئے حکومت کی جانب سے رقم جاری کرنے کو پروفیشنل پینل کی مخلص قیادت کی جہدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بلوچستان نے پورے بلوچستان کے بارز کے لیے پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے جاری کئے ہیں انہوں نے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بار کے دیگر جائز مطالبات کو بھی جلد حل کرینگے یاد رہے اس پہلے بھی 2010-11 میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے منیر کاکڑ کی کاوشوں سے ہر ڈسڑکٹ بار کے لئے دس، دس لاکھ اور ہائی کورٹ بار اور بار کونسل کے لیے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دلوائی تھی