رانا شمیم بیان حلفی کیس، فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل (11 جنوری) کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری، وفاقی وزیر آبی امور فیصل واڈا ،صداقت عباسی، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو 62 ون-ایف کے تحت نااہل کیاجائے۔علاوہ ازیں درخواست میں میڈیا کو توہین عدالت کیس کے فیصلے تک رانا شمیم کی ’کردار کشی‘ روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔درخواست میں دواینکر اورایک نجی چینل سمیت رجسٹرار گلگت بلتستان سپریم کواپیلیٹ کورٹ، رجسٹرارشہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر کردہ درخواست میں راناشمیم کی ’کردار کشی‘ کرنے پر فرخ حبیب کو قومی نشریاتی چینل پر معافی مانگنے اور دواینکر اورایک نجی چینل کو پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ رانا شمیم کے بطور وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی تعیناتی سے متعلق ایڈمنسٹریٹوریکارڈ طلب کیاجائے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی نے اپنی درخواست میں کہا کہ بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد حسن رانا کی اے سی آر کی 26مئی 2018سے لیکر یکم دسمبر 2018تک اے سی آر طلب کی جائے۔رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے راناشمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے درخواست دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے