بلوچستان میں جاری بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، تاہم صوبے میں سردی کی شدت برقرار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں جاری بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا تاہم صوبے میں سردی کی شدت برقرار ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا جبکہ آج بھی صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے محکمہ مو سمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت منفی 12،قلات میں منفی 05، کوئٹہ میں منفی 02، دالبندین، پنجگورمیں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جا نب بلو چستان کے ضلع زیا رت، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں بر فبا ری کے باعث بند ہو نے والی شاہراہوں کو بھی ٹریفک کے لئے کھو ل دیا گیا جس کے بعد سڑکوں پر ٹریفک بحال رہی اتوار کے روز سیاحوں کی بڑی تعداد نے زیا رت، کان مہتر زئی، مسلم باغ اور دیگر پہاڑی علا قوں کا رخ کیا اور وہاں پڑ نے والی بر فبار ی سے بھی لطف اندوز ہو ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے