وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس منعقد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلو چستان کا محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی تنظیم نو اور محکمے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ جبکہ رواں سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل جا ری تر قیا تی منصوبوں کے فنڈ زکے اجراء،نئے اور جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کا تناسب برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس منعقدا ہواجس میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں سینئر صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی نورمحمد دمڑ چیف سیکرٹری اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات سیکریٹری خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء پر پابندی کے تاثر کوغلط قرار دیا گیا اجلاس میں پی ایس ڈی پی2021-22میں شامل جاری منصوبوں کو فنڈز کے اجراء منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرکے انکی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی نئے اور جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کا تناسب برقرار رکھا جائیگا وزیر اعلیٰ بلو چستان نے اجلاس میں ہدایت کی کہ اے سی ایس پی اینڈ ڈی ترقیاتی منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر لانے کے لئے انتظامی سیکرٹریوں سے کوارڈینیشن قائم کریں اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے جبکہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اجلاس میں کوئٹہ پیکج پر عملدرآمد سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں انہوں نے محکمہ پی اینڈ ڈی کو کوئٹہ پیکج پر پیش رفت تیز کر نے کے لئے حکمت عملی بنا نے اور کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کو بروقت فنڈز کا اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس کے شرکاء کو محکمہ پی اینڈ ڈی کی تنظیم نو اور محکمے میں اصلاحات لانے سے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر شرکاء نے تجاویز سے اتفاق کر تے ہوئے انہیں منظوری کے لئے صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس کے شرکاء کو محکمہ پی اینڈ ڈی کے بیورو آف سٹیٹسٹکس کو مستحکم بنانے کے لئے مجوزہ اصلاحات،پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں کے مجوزہ ترقیاتی ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی ایکشن پلان میں روڈ نیٹ ورک کے ذریعے سرحدی علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کی تجویز دی گئی شرکاء کو بتا یا گیا کہ ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنانے سے سرحدی علاقوں میں روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اجلاس کے شرکاء نے محکمہ پی اینڈ ڈی کو ایکشن پلان میں شامل منصوبوں کا پی سی ون بنانے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی ترقی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت سے معاونت لی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے