حادثات سے بچنے کے لیے ریلوے ٹریک کو بہتربنانا وقت کی اہم ضرورت ہیں، اعظم سواتی

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچنے کے لیے ریلوے ٹریک کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہیں چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی کے بھائی کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے پر وفاقی وزیر اعظم خان سواتی دالبندین پہنچا دالبندین ریلوے اسٹیشن کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ،تفتان ریلوے ٹریک انتہائی متاثر ہے ٹریک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہیں جب سے میں وزیر بنا ہوں پاکستان ریلوے کو کافی بہتر بنایا ہے انکا مزید کہنا تھا کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کے لیے کافی بجٹ کی ضرورت ہوتی ہے ٹریک پر پسینجر ٹرین چلانے سے پسینجر کو مسافت کرنے پر کافی فائدہ پہنچے گا انکا مزید کہنا تھا دالبندین ریلوے اسٹیشن ایک چھوٹا اسٹیشن ہے اور ٹریک خستہ حال ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا ریلوے کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے وہ اتنی لمبی ٹریک کو قابل پسینجر سفر کار آمد بنائے اگر بلوچستان کے ریلوے ٹریک کو سفر کے قابل بنایا جائے کافی ٹریفک حادثات کنٹرول ہوجاتے ہیں سینٹ چیئرمین کے نوجوان بھائی کی ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے پر بہت دکھ ہوا ہے اسکی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے آج دالبندین آیا ہوں دعا ہے اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس طرح کے حادثات کے روک تھام کے لیے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا سندھ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ وسنیٹر سلیم مانڈی والا ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سینٹ چیئرمین حاجی محمد صادق خان سنجرانی کے جوانسال بھائی کی ناگہانی موت پر بہت دکھ ہوا اس مشکل گھڑی میں درد بانٹے لیئے ہم دالبندین آئے ہیں اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، کلی دالبندین داود آباد خان سنجرانی ہاوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز، اعظم خان سواتی، ودیگرسنیٹرز وفاقی وزراء نے جاکر تعزیت کی اور دالبندین اہر پورٹ سے واپس کراچی روانہ ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے