وزیراعلیٰ بلو چستان میرعبد القدوس بزنجو کاوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بلوچستان میں بارشوں کے متاثرین کے لئے امدادی سامان بھجوانے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ سندھ کی جانب سے بھجوائے گئے امدادی سامان سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی آپکا یہ اقدام بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا پیغام ہے انہوں نے کہاکہ سندھ کی معاونت ثابت کرتی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام اور حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت ہے کہ ضرورت کے مطابق مزید امدادی سامان بھی بلوچستان بھجوایا جا ئے ، دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ مشکل وقت میں صوبوں اور عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا رہنے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے