مری کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مری میں برف میں پھنسے سیاحوں کی جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مری واقعہ سے پوری قوم آفسردہ ہے مری میں برف باری، سردی کے باعث سیاحت کے لئے جانے والے قیمتء جانوں کے ضیاء اور کئی افراد کی جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج غم ہوا حکومت بلوچستان بلکہ پوری قوم جان بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں مری میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے جانبحق ہو نے کا واقعہ دلخراش اور انتہائی افسوسناک ہے،پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے مری میں برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے اور انہیں خوراک ادویات، سردی بچاؤ کیلئے ضروری سامان پہنچانے پر پاک فوج کے جوانوں خراج تحسین کے مستحق ہے پاک فوج کے جوان ہمیشہ مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں اپنے قوم کی مدت کیلئے اپنے جانوں کو خطرے میں ڈال کر پہنچتے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ برفباری، بارشیں اللہ کی رحمت ہوتی ہے لیکن ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ایسے دلخراش واقعات رونماہوجاتے ہے انہوں نے کہاکہ مری انتظامیہ کی جانب سے بار بار ساحوں کو مری آنے سے منع کرنے کے باؤجود لاکھوں کی تعداد میں سیاح شدید طوفانی برفباری کے دوران مری چلے گئے جس کے باعث ناخوشگوار واقعات پیش آیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہاکہ عوام کو چاہے تھا کہ وہ حکومتی و انتظامیہ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے اور مری کا رخ نہ کرتے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرتے تو ایسے واقعہ رونما نہ ہوتا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمارے افواج کے جوان ملکی سرحدی دفاع کے ساتھ ساتھ جب بھی قوم پر مشکل گھڑی آئی ہے تو ہمارے بہادر افواج کے جوان اپنے قوم کی مدت کیلئے بروقت اپنے جانوں کو خطرات میں ڈال کر کے پہنچ جاتے ہے چاہے بارش، سیلاب، زلزلہ یا دیگر قدرتی آفت ہو سب سے پہلے ہمارے پاک فوج کے جوان اپنے عوام کو بچانے اور مدت کیلئے پہنچ جاتے ہے انہوں نے کہاکہ مری میں لاکھوں کی تعداد میں برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے انہیں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء، سردی سے بچاؤ کیلئے کپڑے کمبل وغیرہ پہنچا کر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد ؒخان دمڑ نے بلوچستان سمیت پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں، طوفانی برفباری کے دوران برف باری کے علاقوں میں کی جانب سفر کرنے گریز کرے اور برف باری والے علاقوں کی جانب سفر کرنے سے قبل حکومتی اور متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے اپنے آ پ کو بچایا جاسکیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مری برف اور سردی کے باعث جان بحق ہونے والے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے