یوریاکھاد کی اسمگلنگ کو ہر صورت ناکام بنائیں گے،چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق نے کہا ہے کہ یوریاکھاد کی اسمگلنگ کو ہر صورت ناکام بنائیں گے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تمام کسٹمز چیک پوسٹوں اور کسٹمز اسٹیشنز پر چیکنگ کا نظام کو مزید سخت کیا جائے ہر کنسانئنمنٹ پر سخت نظر رکھی جائے تمام اعلی افسران اچانک کسٹمز چیک پوسٹوں اور اسٹیشنوں پر دورہ کیا کریں اور اپنی نگرانی میں سامان کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ خصوصاً یوریاکھاد کے اسمگلنگ کے روک تھا م کے لئے تعاون کریں۔