وزیراعلیٰ بلوچستان کی برف باری میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قلعہ عبداللہ چمن قلعہ سیف اللہ اور زیارت اضلاع میں جاری برف باری میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کی پوری تیاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلء نے برف باری سے بند ہو نے والی شاہراہوں کو جلد از جلد کھولنے کے لئے عملہ اور مشنری دستیاب رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلء نے کہا ہے کہ کوڑک ٹاپ کان مہتزئی اور لک پاس پر امداد و ریلیف کے خصوصی اقدامات کئے جائیں اورٹریفک بند ہونے سے پھنس جانے والے مسافروں کی دیکھ بھال اور سہولتیں فراہم کی جائیں وزیراعلء نے اپیل کی ہے کہ موسمی صورتحال کے مطابق عوام غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے گریز کریں