پے درپے دھماکوں پر حکومت کے بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے ، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ایم پی اے ملک سکندرخان ایڈوکیٹ صوبائی نائب امیر مولوی سرور موسیٰ خیل حاجی غوث اللہ حاجی رحمت اللہ حاجی دین محمد سیگی اور قبائلی مشران ودیگرنیسائنس کالج سانحہ میں ہونیوالے جمعیت نظریاتی شہداء کی شہادتوں پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری مولاناقاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی ودیگرعہدیدران سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر انسانیت کہلانے کی مستحق نہیں بے گناہ اور معصوم جانوں کی ضیاع قابل افسوس ہے پے درپے دھماکوں پر حکومت کے بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے چمن دھماکے کی رپورٹ اب تک نہیں لایاگیا دوسرا دھماکہ ہوتا ہے اور دھماکے میں ملوث میں ایک بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا اور زخمیوں کے صحت یابی کے لیے دعاکی