حالیہ سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچرکی تعمیرنو کے لیے موثراقدامات کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد/کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی اور صوبے میں حالیہ سیلاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ آبادی کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے موثر اقدامات کریں۔چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کی بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی اور باقاعدگی سے پیروی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے