کوئٹہ :روٹی کی قیمت میں اضافےکیلئے نان بائیوں کی ہڑتال جاری

کوئٹہ :کوئٹہ میں روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ لیے نان بائیوں کی ہڑتال کئی روز سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے شہر بھر کے تمام تندور بند کر دیے ہیں، کئی روز سے تندور بند ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں جب کہ ہوٹلوں پر 10 روپے میں ملنے والی چپاتی اب 15 روپے میں بھی مشکل سے مل رہی ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 50 روپے اضافے کے بعد 1300 روپے اور کراچی کے چکی آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 790 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہی روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کی وجہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے