میر حمل کلمتی کا ڈپٹی کمشنر آفس گوادر کا دورہ
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی گوادر میر حمل کلمتی نے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر کا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ سے ملاقات کی اس موقع پرمعروف سیاسی و سماجی رہنماء میر ارشد کلمتی بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات میں حالیہ بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث گوادر شہر کے بیشر علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے و دیگر متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے حالات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے رکن صوبائی اسمبلی کو طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے باؤزر جرنیٹرز ڈمپر روانہ کر دیے گئے ہیں اور مختلف سرکاری آفیسر ان کو درجنوں جرنیٹر ہنگامی بنیادوں پر خرید کر دیے گئے ہیں جن کر زریعے گھروں سیپانی نکالنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے جنوبی وسطی میں مختلف علاقے زیر آب آنے کے بعد اسکیوٹرز کے ذریعے راستہ بنا کر پانی کا رْخ سمندر کی جانب کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر شہر میں مکمل طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور مختلف ٹینکرز مالکان سے بھی رابطہ کرکے صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کی جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلعی انتظامیہ کے درجنوں آفیسر ان شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جو لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔