گوادرشہرمیں ایمرجنسی نا فز بارشوں کے باعث شہرمیں متعد د گھروں کونقصان پہنچا ہے، ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر شہر میں ایمرجنسی فافذ کردی گئی ہے بارشوں کے باعث شہر میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کے متعدد گھروں میں پانی جمع ہوگیا ہے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکو کیا جارہا ہے اور گوادریو سی جنوبی سمیت شہر میں متعدد مقامات پر فلڈ ریسکو آپریشن جاری ہے ریسکو آپریشن میں پاکستان آرمی، پاک نیوی، پاکستان کوسٹ گارڈ، اور لیویز فورس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی گوادر کا عملہ اور مشینری بھی ریسکو آپریشن میں مصروف عمل ہے شہر میں ریسکو آپریشن میں نجی ہاوسنگ پروجیکٹ گوادر گالف سٹی کا عملہ بھی شہریوں کو ریلف فراہم کرنے مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ گوادرکی دیگر ہاوسنگ پروجیکٹ بھی شہر میں ریسکو آپریشن میں حصہ لینے کے لئے عملہ اور میشنری گوادر شہر میں جلد از جلد منتقل کریں تاکہ ریلیف کا عمل مزید تیز کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا انداذہ ہے اس ہی وجہ سے وہ خود ریسکو آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ ضلع گوادر میں تمام سرکاری آ فیسران اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کی جاسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے