پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں، شازیہ مری

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے چھٹکارا عمران خان سے چھٹکارے سے منسلک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان جھوٹ اور دھاندلی سے الیکشن جیت کر آئے تھے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ مافیا ہیں، ان کو پتہ ہے کہاں سے کمانا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ کورونا فیڈز کے پیسے بھی کھا گئے ہیں جس کا انہیں جواب دینا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے متعلق 77 اکاونٹس میں صرف 12 کی تفصیلات دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ رواں سال اچھی خبریں ملیں گی۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے ایک ڈاکومنٹ تیار کیا ہے جس کے تحت یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جب سے آئے ہیں صرف کما رہے ہیں لگا نہیں رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی نہیں تباہی لے کر آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے