ویڈیوزسیکنڈل میں ملوث افراد کوکیفرِ کردارتک پہنچانے میں انصاف کے تقاضوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سے اصلاحی کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی، علی حسنین مبارک، علی ہزارہ، حاجی محمد اعجاز، پروفیسر عابدہ حیدری اور دیگر نے ملاقات کی انہوں نے ویڈیو سیکنڈل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی قبیح سرگرمیوں کا پہلے سے قلع قمع کیا جاتا تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی، بلوچستان یونیورسٹی میں اس قسم کے سیکنڈل میں ملوث افراد کو سزا ملتی تو یہ واقعات نہ ہوتے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر اور مولانا جمال الدین حقانی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ غیر شرعی اور غیر قانونی ویڈیوز سیکنڈل میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں انصاف کے تقاضوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جرم اور گناہ کاتعلق کسی قوم اور قبیلے سے نہیں ہوتا۔ پاکیزہ معاشرت کی تشکیل کے لئے اسلامی اصولوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے، اس حوالے سے تمام مسالک اور فرقے متفق ہیں کہ برائیوں کا بلاتفرق خاتمہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے