مستونگ،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)محمدالیاس کبزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے سربرائی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری،کنڈمیسوری کے قریب جنگل کے ایریا میں کاروائی رکشے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے سربرائی میں میجر رسالدار شاہ محمد زہری،رسالدار لیویز پیرمحمد،نائب رسالدار ظہیراحمد محمد شہی،و دیگر لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ دوران گشت کنڈ میسوری کے قریب جنگل کے ایریا میں ایک رکشہ ڈرائیور نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی رکشہ روڈ پر چوڑ کر خود جنگل میں فرار ہوا، تاہم رکشے کی تلاشی لینے پر رکشے کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی پختہ چرس برآمد کرلیا۔۔چرس کنڈمیسوری کے راستے اسمنگل کیا جارہا تھا جو ناکام بنادیاگیا۔اور فوری طور پر رکشہ اور منشیات کو تحویل میں لے کر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیااس موقع پر ڈی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے اور منشیات کی اس گنہونے دہندے میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث عناصر کے خلاف مزید سخت کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور مستونگ کو منشیات اور منشیات کی لعنت کے فروخت و اسمنگلنگ میں ملوث عناصر سے پاک کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے