جس کی جتنی طاقت ہے وہ اتنا ٹیکس چھپاتا ہے، اب ٹیکس دینا ہو گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کی جتنی طاقت ہےوہ ٹیکس چھپاتاہے،کسی کوہراساں نہیں کرینگےلیکن ٹیکس ادا کرناہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ شناختی کارڈکےذریعےپتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے۔

ٹیکس کلچرپروان چڑھانےکیلئےشروعات پارلیمنٹیرینز سےہونی چاہیے،ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کیلئےمثال بنیں،جب تک ٹیکس ریونیواکٹھانہیں ہوتاملک ترقی نہیں کرسکتا، ریونیو سے کرنٹ اخراجات بھی پورےنہیں کرپارہے۔شوکت ترین نے کہا کہ معاشرےکی ترقی میں ٹیکس کااہم کردارہے،ٹیکس سسٹم میں شفافیت اورآسانی کیلئےاقدامات کررہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے