سیندک پروجیکٹ ملازمین کے میس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تمام سامان جل کرخاکستر

چاغی(ڈیلی گرین گوادر)سیندک پروجیکٹ ملازمین کے میس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سیندک پروجیکٹ میں ملازمین کے میس میں بروز اتوار اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں میس کے اندر موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی آمدہ اطلاعات کے مطابق کسی کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے