بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،سردار صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیربلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کوئٹہ کے علاقے سائنس کالج چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارمحمد صالح بھوتانی نے سائنس کالج چوک کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد کی شہادت اور 15سے زائد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندعناصراپنے مذموم عزائم کو کامیاب بنانے کیلئے معصوم اوربے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جو کسی بھی طرح رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے