بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئے جلد ہسپتالوں کا دورہ کروں گا، صوبائی وزیر صحت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے اسٹوڈنٹس کے انٹرویو اور اسناد کی جانچ پڑتال انکے متعلقہ اضلاع میں منعقد ہونے سے انکے مشکلات میں کمی ہوگا عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں کسی کو مایوس نہیں کرینگے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی کاوشوں سے پی ایم سی نے بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے جوکہ خوش آئند بات ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا انہوں نے مذید کہا کہ بلوچستان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جلد ہسپتالوں کا دورہ کروں گا صوبائی حکومت عوام کو مایوس نہیں کریگی بلوچستان کے عوام کا ہر مسئلہ جنگی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں محکمہ صحت کی کاوشوں سے بلوچستان کے تین بڑے میڈیکل کالجز کو رجسٹریشن مل چکا ہے اور ان ڈویژنوں میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ طب کے شعبہ سے وابستہ افرادی قوت میں بھی اضافہ ہوگا ان کالجز سے فارغ التعصیل نوجوان بہتر انداز میں خدمت سرانجام دے سکیگے نوجوان نسل مستقبل کے معمار ہیں روزگار کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مایوسی کا سامنا کرنا نہیں پڑے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر انکے انٹرویوز اور اسناد کی جانچ پڑتال کے عمل کو انکے متعلقہ اضلاع میں کرنے کا اعلان کیا جوکہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے کسی کو مایوس نہیں کرینگے صوبائی حکومت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے مسائل حل کرے محکمہ صحت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہے عوامی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے محکمہ صحت میں اصلاحات کا مقصد صوبہ کے عوام کو ہسپتالوں میں معیاری بہترین اور انکو طبی جدید طبی سہولیات کی فراہمی ہے بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں انسانیت کا خدمت کرنے اور انکو مطمئن رکھنے کے لئے محنت اور جذبے سے کام کرنا ہو گا کیونکہ بہترین علاج و معالجہ ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق شہری کو دینے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔