حب ، سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن12ملزمان گرفتار
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)حب سٹی پولیس کا جر ائم پیشہ افر اد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن، چوری ڈکیتی اور منشیا ت فر وش سمیت 12 ملزمان گرفتار، منشیا ت، اسلحہ، مسروقہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیر نگرانی حب سٹی پو لیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے گذشتہ روز پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقاما ت پر کاروائیاں کرتے ہوئے حب، ہائیٹ، ساکران اور ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے 3 عدد ٹی ٹی پستول بمعہ 25 راؤنڈ برآمد کرلیئے جبکہ ان دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ڈکیت گروہ کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ، کشمور اور مٹیاری سے ہے سٹی پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے منشیات کے دو اڈوں پر چھاپے مارکر 4 منشیا ت فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 کلو منشیات برآمد کرلی علاوہ ازیں حب سٹی پو لیس نے ایک اورکا روائی میں چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوران کا روائی میں ایک اسٹریٹ کریمنل کو بھی گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے