جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو قانونی حیثیت مل جانے کا سارا کریڈٹ سیکریٹری ہیلتھ نور الحق بلوچ کو جاتا ہے،میر عبدالرحمن زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار میر عبدالرحمن زہری نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار سمیت صوبے کے دیگر میڈیکل کالجز کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے تسلیم و تصدیق کیئے جانے اور ان کی رجسٹریشن کی منظوری کو خوش آئندہ و اسے بلوچستان میں اعلیٰ و ڈاکٹریٹ کی تعلیم کی جانب اہم پیش رفت قرار دیدیاہے ان کا کہنا تھاکہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو قانونی حیثیت مل جانے کا سارا کریڈٹ سیکریٹری ہیلتھ نور الحق بلوچ پرنسپل ڈاکٹرمنیر احمد سمالانی ڈاکٹر ارشاد احمد کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے کالج کو رجسٹریشن کرانے اور ان کے تمام لوازمات و معیار کو بہتر بنانے میں کردار نبہایا ہے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو تسلیم کیئے جانے پر ہمیں بے حدخوشی بھی ہے کہ اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے خضدار میں جھالاوان میڈیکل کالج کا ہونا یہاں کی نئی نسل پر احسانِ عظیم ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء میر عبدالرحمن زہری کا کہناتھا کہ میڈیکل کالج کی بنیاد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رکھی اور آج کامیابی کے ساتھ میڈیکل کالج کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل ہوگیا آنے والے مستقبل میں یہ میڈیکل کالج مذید ترقی کریگااور اپنے پی سی ون کے مطابق مختص اراضی پر قائم ہوکر مذید وسعت حاصل کرے گی۔میڈیکل کالج خضدار سمیت صوبے کے دیگر میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کی منظوری پر تمام کرداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔