ریکوڈک کو کوڑیوں دام فروخت کی اجازت نہیں دینگے، میرسکندرملازئی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں میرسکندرخان ملازئی،اقلیتی رہنما مکی رادے شام، خلیل احمد باروزئی فیض جان درانی منیرلہڑی و دیگر نے کہاکہ ریکوڈک بلوچ قوم کی ملکیت اور قومی اثاثہ ہیں،نیشنل پارٹی بلوچ وسائل کے دفاع کیلئے جمہوری طریقے سے ہر سطح پر جدوجہد کررہی ہیں، حق و حقوق سے کسی صورت دستبردار ہونگے اور نہ ہی بلوچستان و بلوچ قومی وسائل ریکوڈک کو کوڑیوں دام فروخت کی اجازت نہیں دینگے بند کمروں میں بلوچستان کے وسائل کی سودا بازی کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔بلوچ قومی اثاثہ ریکوڈک پر خفیہ معاہدے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہیں۔نیشنل پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ بلوچستان اور بلوچ قومی حق و حقوق کے حصول کیلئے ثابت قدمی سے جدوجہد کرتی رہی ہیں اور بلوچ قومی حق و حقوق اور ساحل وسائل کی دفاع کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی۔انھوں نے کہاکہ سازشی قوتوں کے سازشوں کو ہمیشہ عوامی قوت سے پہلے بھی ناکام بنایااور آئندہ بھی ہر سازش کو ناکام بنائینگے۔بلوچ سرزمین پر بلوچ کی حق و حاکی میت کی حق کو تسلیم کیلئے بغیر خوشحالی و ترقی ناممکن ہے۔بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور نہ ہی بلوچ قومی شناخت و تشخص کو مٹانے دینگے بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کیلئے سازشوں میں مزید تیزی آگئی ہیں ہرسازش کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہیگی،بلوچ ساحل وسائل کے سودا اور قومی تشخص کو مٹانے کی سازشوں میں اپنے ہی لوگ شامل ہیں۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں غیرجمہوری قوتوں کاسیاسی عمل میں مداخلت اوربلوچ ساحل وسائل پربزورطاقت قبضہ غیرجمہوری طریقے سے عوام کوترقی وخوشحالی سے محروم رکھاگیاہے کسی توسیع وتسلط کومنظم عوامی طاقت سے سیاسی وجمہوری طریقیسیروکھاجاسکتاہے۔موجودی نظام لوٹ کسو ٹ کانظام ہیں اورمراعات یافتہ طبقہ قابض ہے جنہوں نے عوام کومحروم رکھاہے بلوچستان میں 70سالوں سے استحصالی پالسیاں بڑی آب تاب سے جاری رکھی ہوئی ہیاب وقت آگیاہے کہ ان مراعات یافتہ قبضہ گیروں کومنظم عوامی وسیاسی قوت سے دیوارکیساتھ لگایاجائگا، انھوں نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی ترجمان اور بلوچ ساحل وسائل کی نگہبان جماعت ہیں، قائد بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر بلوچ قومی تشخص بقا اور حق و حقوق کیلئے ہمہ وقت عملی میدان میں جدوجہد کررہیہیں۔کیونکہ بلوچستان کا مستقبل فکری سیاسی و نظریاتی سیاست سے وابستہ ہے،جس کا تقاضا نیشنل پارٹی جیسی جمہوری و فکری جماعت پورا کرسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے