میرعبدالقدوس بزنجو نے سرکلر روڈ پر تعمیرکثیرالمنزلہ پارکنگ پلازہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سرکلر روڈ کوئٹہ پر تعمیر کثیرالمنزلہ پارکنگ پلازہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جسکے بعد پلازہ کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے کھول دیا گیا اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کی گاڑیوں کی پارکنگ سے متعلق مسائل حل کیے جائیں گے اور میزان چوک اور لیاقت بازار میں بھی اس نوعیت کے پارکنگ پلازہ تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکلرروڈ کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ میں گاڑیوں کی پارکنگ ٹھیکہ کی نیلامی تک بلا معاوضہ ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ پارکنگ پلازہ کی بہتر انداز سے دیکھ بھال کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنی گاڑیاں یہاں کھڑی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے قبل ازیں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ میں 600 کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے اور اس کی تعمیر پر کل لاگت 1044.31 ملین روپے ہے وزیر اعلیٰ نے تقریب کے بہتر انعقاد کو سراہا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری بلوچستان ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن،کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور دیگر متعلقہ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے