پارٹی فیصلہ کے مطابق ہرفورم پروسائل کے تحفظ کے حوالے سے جدوجہد جاری رہے گی، ثناء بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ ملک سے باہر ہونے اور اسمبلی اجلاس مختصر وقت میں منعقد ہونے کی وجہ سے ریکوڈک منصوبے پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے قاصر رہا، میر ا موقف ریکوڈ ک منصوبے پر پہلے بھی اخبارات میں شائع ہوچکا ہے ہم بلوچستان کے ساحل وسائل کا ہر فورم پرتحفظ کرنے کی جدوجہد جار ی رکھیں گے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ میں اس وقت ملک سے باہر ہوں اور اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے نوٹس پر بلایا گیا تھا میں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمدجمالی سے اس سلسلے میں بات بھی کی ایسے اہم اجلاس کے لئے کم ازکم ایک ہفتہ کا نوٹس ہو نا چاہیے تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے لیکن بوجہ چیک اپ وہ خود بھی اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکو ڈک کے ممکنہ معاہدے پر میں نے ایک اہم آرٹیکل ایک ہفتہ قبل ہی انگریزی اخبارات کو بھیجا جو دی نیوز میں چھپ بھی گیا جس میں ہم نے بلوچستان کے وسائل کے حوالے سے اپنا موقف وا ضع کیاانہوں نے کہا کہ بی این پی و اپوزیشن جماعتوں کے ساتھیوں نے ریکو ڈک معاہدہ پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ان سے تمام تر تفصیلات معلوم کرنے کے بعد پارٹی کے فیصلہ کے مطابق ہر فورم پر وسائل کے تحفظ کے حوالے سے جدوجہد جاری رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے