سبی،مزدا اور پک اپ میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سبی: ضلع کچھی کے علاقہ مٹھڑی کے قریب تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر مزدااور پک اپ میں تصادم موقع پر 3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقہ مٹھڑی کے مقام پر سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک سامنے سے آنے والی ڈاٹسن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں حاجی لعل محمد، حاجی حبیب اللہ سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ حاجی اللہ نور، عبدالحکیم، امیر محمد، رحمت اللہ،حاجی لعل شاہ، عزیز اللہ، غلام نبی، عبدالرشید، جمعہ خان سمیت 9زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے مزید تفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے