بی اے امتحانات بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کواردو آپشنل کی جگہ اردوالیکٹو پیپرکی سلپ جاری کرنے پرطلبہ امتحانات میں فیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اند ھیر نگری چوپٹ راج بی اے کے امتحانات میں بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کو اردو آپشنل کی جگہ اردو الیکٹو پیپر کی سلپ جاری کر نے پر درجنوں طلبہ امتحانات میں فیل ہو گئے یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی غلطی طلبا پر ڈال دی تفصیلات کے مطابق بی اے کے امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد درجنوں طلبہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی غلطی کا خمیازہ اس وقت بھگتنا پڑا کہ جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درجنوں طلبہ کو اردو آپشنل کی پیر میں غیر حاضر قرار دیکر فیل قرار دیدیا گیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ امتحانی سلپ میں اردو آپشنل کی جگہ اردو الیکٹو کا پیر درج کیا گیا تھا یونیورسٹی انتظامیہ کی اس غلطی پر طلبہ کیو الدین نے نا اہل یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید کر تے ہوئے گورنر بلوچستان ظہور آغا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی غلطی کی سزا طلبہ کو دینا ظلم کی انتہا ہے کیونکہ طالب علموں کی جانب سے امتحانی سینٹرز میں تعینات عملے کو آگاہ کیا گیا تھا کہ سلپ میں اردو آپشنل کی جگہ الیکٹو اردو کا پیپر لیا جائے لیکن ان کی نہیں سنی گئی اور طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوا یونیورسٹی کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو الیکٹو کے پیپر کو اردو آپشنل تصور کیا جائے اور صرف اردو کے پیپر میں انتظامیہ کی غلطی سے فیل ہونیوالے طلبہ کو پاس قرار دیا جائے تاکہ ان کا قیمتی سال بچ سکے۔