حکومت ساحلی علاقوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، سید ظہورآغا
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے کہا کہ یونیورسٹی آف گوادر کو ملک کی بہترین یونیورسٹی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے کیونکہ تعلیم یافتہ پاکستان کے خواب کی تعبیر وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے. اعلی تعلیمی ادارہ آپ کے شہر میں قائم ہو چکا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ مقامی اسٹوڈنٹس ہائیر ایجوکیشن کے حصول پر بھرپور توجہ دیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گوادر کے دو روزہ دورے پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف گوادر میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے گورنر بلوچستان کو یونیورسٹی آف گوادر سے متعلق بریفنگ دی. واضح رہے کہ یونیورسٹی آف گوادر کیلئے پانچ سو ایکڑ زمین مختص ہے. گوادر یونیورسٹی میں اکیڈمک سیشنز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل سے تمام محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور دورافتادہ اضلاع کے عوام بھی ان کے ثمرات سے مستفید ہوں گے. پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف گوادر میں 30 ڈپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے اور دھیرے دھیرے میرین سائنسز سمیت تمام دیگر سبجیکٹس کا اجراہ بھی کیا جائے گا. موجودہ حکومت ساحلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. انہوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کے فعالیت اور نوجوانوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی سے علاقے میں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی. گورنر بلوچستان کو ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی گورنر کو گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور جن میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سٹرکوں کی تعمیر اولڈ سٹی کی بحالی اور وہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیرخان کاشانی گورنر بلوچستان کو گوادر میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر عملدرآمد سمیت گوادر بندر گاہ کے اب تک کی پیشرفت سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. گورنر نے کہا کہ سی پیک علاقے میں گیم چنجز کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ کی فعالیت اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف گوادر بلکہ خطے کا نقشہ بدل جائے گا گورنر نے کہا ھے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبے پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان پیکچ کے تحت 600 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس سے گوادر اور علاقے کے عوام کے تمام مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اثنا گورنر بلوچستان نے گوادر یونیورسٹی میں میں ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی اس موقع پر وائس چانسلر عبدالرزاق صابر نے گوادر گوادر یونیورسٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر صوبائی محتسب بلوچستان نذر بلوچ، کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، ڈپئی کمشنر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ چیئرمین گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی سمیت دیگر احکام بھی ان ہمراہ تھے. قبل ازیں یونیورسٹی آف تربت کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور اکیڈمک بلاکس کا معائنہ کیا۔