ملک دشمن قوتیں پاکستان اوربلوچستان کی ترقی سے خائف ہیں، ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی سینٹ وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے مذمتی بیان میں بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ امن و امان کی دشمن قوتیں بلوچستان کے حالات خراب کرنے اور اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لئے اس طرح کی کارروائیاں کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ منفی سوچ رکھنے والے ملک دشمن عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادروں کے اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں جو قابل ستائش و فخر بات ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوربلوچستان کے امن کے دشمنوں کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان اورخاص طور پر بلوچستان کی ترقی سے خائف ہیں لیکن دہشت گردی کے واقعات ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ملک دشمن قوتیں جلد اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گی۔سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں اور پوری قوم ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے تک اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے اور اس مقصد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصرکی بلوچستان کے امن و ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے