کے پی میں 8 سال سے انکی نااہل حکومت ہے لیکن پھر بھی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ، مولانا عبد الواسع

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ ادروں نے کے پی میں بلدیاتی الیکشن میں کم مداخلت کی جسکی وجہ سے جے یو آئی وہاں پر عوام ووٹوں سے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور کئی منتخب بلدیاتی نمائندے جے یو ائی میں شامل ہورہے ہیں جبکہ بلوچستان میں کئی اہم سیاسی رہنماء پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار اور ہمارے ساتھ رابطوں میں ہیں بلوچستان کے بلدیاتی اور عام الیکشن میں بھی جے یو ائی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری گی جے یو ائی کی جڑیں عوام میں انتہائی مظبوط ہیں ہمیں اب مزید عوام سے دور نہیں رکھا جاسکتا کے پی بلوچستان میں حکومت ہم بنا ئینگے جبکہ وفاق میں بھی ہماری پوزیشن انتہائی مستحکم ہو گی انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی فلاحی مملکت کا قیام اب زیادہ دور نہیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا جے یو ائی کو شدت پسند جماعت کہنا خود انکی شدت پسندی اور انتہا پسندی سوچ کو ظاہر کرتی ہے انسے کے پی بلدیاتی الیکشن میں ہماری جیت ہضم نہیں پارہی اسی لیئے وہ سیخ پا ہیں 23 مارچ کے اسلام آباد مہنگائی مارچ کے بعد انھیں اپنا اندازہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کے پی میں 8 سال سے انکی نااہل حکومت ہے لیکن پھر بھی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو ائی ایم ایف کے ڈیکٹیشن پر 660 ارب کے ٹیکسز لگانے کی اجازت نہیں دینگے اور سیشن کے دوران ہی ہوسکتا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو آوٹ کلاس نہ کر دے بیرونی دنیا سے 500 ارب کرونا فنڈز میں کرپشن پر عمران خان کیوں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عزت اب بھی اس بات میں ہے کہ وہ پی ایم کی کرسی چھوڑ دیں اور کرکٹ کی کوچنگ شروع کردیں یا پھر شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈنگ کا کام کریں سیاست انکے بس کی بات نہیں ا نہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت کو 23 مارچ سے پہلے ہی فارغ ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کیلئے پارٹی کارکنان پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں تیاری شروع کردیں اس وقت حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اسکاخاتمہ قریب ہے ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے حکومت صرف تین یار چار ممبران قومی اسمبلی کے سہارے کھڑی ہے اگر مسلم لیگ کیو یا ایم کیو ایم نے انا ہاتھ کھینچ لیا تو حکومت کو گرانے کی ہمیں ضرورت ہی نہیں پڑی گی انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معشیت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو سول آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکیڈ کیا گیا انکی ڈوریں کئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع علماء و طلباء سے بڑ کر اور کوئی نہیں کرسکتا پگڑی والوں کو کمزور نظرسے نہ دیکھا جایا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم اس جنگ کو ضرور جیتیں گے ملک میں میڈیا پر پابندی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ملک میں عدلیہ میڈیا کو دباوٗ میں لانے کی سازش کی جارہی ہے ا انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے