قلات اورگردو نواح میں سردی کی شدت میں اضا فہ
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا سردی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچھولی بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور سوئی گیس مکمل طور پر غاب ہونے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سوختنی لکڑی پر پابندی لگانے سے قلات کے شہری شدید سردی سے ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے شہریوں کا کیسکو اور سوئی گیس کی نااہلی کی شدید مذمت تفصیلات کے قلات میں شدید سردی کی وجہ سے شہر کی سڑکیں سنسان رہی جبکہ کاربار نہ نے کی وجہ سے دوپہر کے بعد مارکٹیں بھی بند ہو نے لگی جبکہ شدیدسردی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی کبھی نہ ختم ہونے والا آنکھ مچھولی کا سلسلہ بھی جاری رہا کیسکو اہلکاروں کی جانب سے شہر کی مختلف علاقوں کی بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کیا گیاجبکہ سوئی گیس مکمل طور پر لاپتہ رہنے سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے قلات کے شہریوں نے کیسکو اور سوئی گیس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو اور سوئی گیس کمپنی نے اس مشکل وقت میں بھی عوام کا ساتھ چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیسکو اور سوئی گیس کمپنی نے عوام کو شدید سردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو بجلی نہیں دیتی سوئی گیس کمپنی گیس نہیں دیتے اور ضلعی انتظا میہ نے سوختنی لکڑی پر پابندی لگائی ہے عوام کہاں جائے انہوں نے کہا کہ قلات کو ترقی یافتہ بنانے کے دعویدار عوامی نمائندے بھی کیسکو اور سوئی گیس کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ ہر سال سردیا ں شروع ہو تے ہی بجلی اور سوئی گیس کا بحران شروع ہو جاتی ہیں مگر عوامی نمائندے اہم مسائل سے باخبر ہو تے ہو ئے بھی بے خبر رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے اہم ایشوز حل ہوتے نہیں مگر قلات کی عوامی نمائیندے ایک دوسرے سے کریڈٹ لینے کی سبقت لینے میں مصروف ہیں۔