بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

راجستھان : بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ(آئی اے ایف) کا ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔مقامی میڈیا نےبتایا کہ طیارہ گزشتہ روز تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کے متعلق ابھی تک کوئی معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج شام تقریبا 8 بجکر 30 منٹ(مقامی وقت) پر مغربی سیکٹر میں تربیتی پرواز کرنے والا آئی اے ایف کا ایک مگ 21 طیارہ فضائی حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔مقامی میڈیا کی خبروں میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے سام تھانہ کی حدود میں واقع ڈیزرٹ نیشنل پارک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔آئی اے ایف کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے اور ابھی تک حادثے کی صحیح جگہ کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے