بی این پی وطن دوست ترقی پسند سیا سی جماعت ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی آرگنائزر کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 30دسمبر بروز جمعرات صبح 8 بجے لنک بادینی روڈ سریاب کوئٹہ میں قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کے زیر صدارت میں بی این پی ضلع کوئٹہ کے کنونشن بنام عظیم بلوچ قوم پرست لیڈر راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل بیاد پارٹی کے دیرانہ مخلص جہد مسلسل کے علامت کامریڈ غلام رسول بلوچ سنگ میل ثابت ہوگا جس میں کوئٹہ کے چپے چپے سے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران شرکت کے اہل ہونگے۔ اس پروگرام میں صرف اور صرف کوئٹہ کے نومنتخب یونٹوں کے عہدیداران شرکت کریں جس میں موجودہ ں سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور کوئٹہ کے نئے کابینہ کا چناو اور کونسلران کا چناو عمل میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی وہ واحد قوم وطن دوست ترقی پسند روش خیال نظریاتی اور فکری سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں پارٹی کے تنظیمی اداروں کو جمہوری اور پارٹی کے آئین کے تحت مضبوط اور فعال بنانے میں مصروف عمل ہے یہ اعزاز اور مقام بی این پی کے کارکنوں اور قیادت کو حاصل ہے جو جمہوری طور پر کارکنوں کی رائے اور تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے عوامی سطح پر اور گراس روٹ لیول سے کیڈر بلڈنگ کو فروغ دینے میں عملی کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔ کوئٹہ کے پارٹی کارکنوں نے قلیل مدت میں جس انداز میں پارٹی کی تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم اور ممبر شپ مہم میں جس جوش و جذبے، ہمت سے کردار ادا کیا وہ قابل قدر اور ناقابل فراموش ہے کارکنوں کے متحرک، فعال رول ہی سے پارٹی تنظیمی طور پر مضبوط بن کر عوام کے امنگوں، احساسات، جذبات اور توقعات پر پورا اتریں گے۔ بی این پی جہد مسلسل کارکنوں کی جماعت ہے جنہوں نے طویل ترین قربانیانیوں کا سامنا کرتے ہوئے عوام کو مشکل کٹھن حالات اور سیاسی بحران سے نکال کر تن و تنہاء نہیں چھوڑا اور عوام دشمن غیر جمہوری و نادیدہ قوتوں کے مظالم، استحصال، ظلم و جبر، سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کوئٹہ کے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریزاور ضلعی کونسلران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30دسمبر کے سیاسی اور تنظیمی اہمیت کے حامل ضلعی کنونشن میں وقت مقررہ پر شرکت کرکے اپنے تنظیمی سیاسی ذمہ داریوں کا ثبوت دیں کر ایک نیا تاریخ رقم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے