سیشن جج IX نجیب اللہ خان کاکڑ کے رو بروصحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل سے متعلق دائرمقدمہ کی سماعت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IX نجیب اللہ خان کاکڑ کے رو برو صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل سے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت، جوڈیشنل مجسٹریٹ قاسم کبزئی، پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ گزشتہ روز ہونے والے سماعت کے دوران شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث گرفتار اور ضمانت پر رہا ملزمان کو عدالت میں پیش میں کیا گیا، سماعت کے دوران متاثرہ خاندان کی جانب سے سینئر قانون دان ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے جوڈیشنل مجسٹریٹ قاسم کبزئی، پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر شہید صحافی کے بھائی اسفند یار رئیسانی متاثرہ خاندان کے دیگر افراد سمیت صحافی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔واضح رہے صحافی عبدالواحد رئیسانی کو24 اپریل 11 ویں رمضان المبارک کی شب دفتر جاتے ہوئے قمبرانی روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے