سبی،ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق،2 زخمی
سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی کے قریب ضلع کچھی کے علاقہ مٹھڑی نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹوڈی کار نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ایک شخص جان بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے قریب ضلع کچھی کے علاقہ مٹھڑی نیشنل ہائی وے کے مقام پر تیزر فتار ٹوڈی کار نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محمد استحاق زئی ولد دلبر خان موقع پر جان بحق جبکہ جمعہ خان اور روزی خان شدید ذخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مزید تفتیش مقامی لیویز فورس نے شروع کردی ۔