ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے چارج سنبھال لیا
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے چارج سنبھال لیا۔جبکہ لیویز فورس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کے اعزاز میں لیویز ہیڈکوارٹر میں استقبالیہ تقریب منعقدہوئی۔ لیویز ہیڈ کوراٹر پہنچنے پر لیویز فورس کے آفیسرانے انکا پرتباک استقبال کیا۔ جبکہ لیویز فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصود شاہ، اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ نائب رسالدار محمدعمر نے ڈپٹی کمشنر کو سپاسنامہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویز فورس کے جوان و آفیسرن اپنے فرائض بہترین انداز میں نبھائے قلات میں امن و امان کو برقرار رکھنے و قلات کے مسائل پر کسی قسم کی کمی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرینگے۔ جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی نے تقریب سیخطاب میں کہا کہ قلات لیویز فورس بہادر فورس ہیں۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مثال قائم کیا ہیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیی ہیں۔ قلات لیویز فورس سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے انکے آفیسران و جوان میرے استاد اور بھائی ہیں۔ جتنا ہوسکا لیویز فورس قلات کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی میں جہاں بھی رہونگا لیویز فورس و قلات کے عوام کو ہمیشہ یاد رکھونگا۔