نواب ثناء اللہ زہری کا سینئر صحافی رضاالرحمن کے بھائی ولی الرحمن کے انتقال پرد کھ کا اظہار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سینئر صحافی رضاالرحمان کے چھوٹے بھائی محکمہ تعلقات عامہ کے سپر ٹینڈنٹ ولی الرحمن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ولی الرحمان کی خدمات وزیر اعلی میڈیا سیل اور محکمہ اطلاعات کیلئے ناقابل فراموش ہیں دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم ولی الرحمان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے