ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، میرنصیب اللہ مری
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات ہمارے ملک کا فخر اور اثاثہ ہیں، معیار تعلیم میں اضافہ، تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا ترقیاتی ممالک نے تعلیم کو ہتھیار بنا کر ترقی حاصل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائینز ایمبیسی اورصفا ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے کوئٹہ کے مختلف سکولوں میں سکول بیگز تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صفا ویلفیئر ٹرسٹ کے صوبائی آرگنائزر ملک صدیق اللہ خان ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سلیم زرکون کوارڈنیٹر یونیسف عزیز الرحمن تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے ترجمان طارق خان ترینگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی پرنسپل مس فرحانہ نواز سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ چائینز ایمبسی اور صفا ویلفیئر ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس پر وہ داد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ طلبا و طالبات ہمارے ملک کا فخر اور اثاثہ ہیں، معیار تعلیم میں اضافہ، تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی تعلیم کے ذریعے ممکن ہوئی ہے اس لیئے تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے حکومت بلوچستان بھرپور کردار ادا کررہی ہے تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم سے طلبہ کو سنوارنا ہوگا۔ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں آپ نے اس ملک کو اس بام عروج پر پہچانا ہے کہ جس کا تصور علامہ اقبال نے دیا اور جس کی جدودجہد قائد اعظم محمد علی جناح جیسے رہنما نے کی آپ جس شعبہ زندگی سے بھی عملی طور پر وابستہ ہوں وہاں محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دیں ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم سے طلبہ کو سنوارنا ہوگااس موقع پر تقریب میں ملک صدیق اللہ خان کاسی نے صفا ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبداللہ گل کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ میں چائینز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں جہاں سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور اس کے لئے بلوچستان میرے ترجیحی لسٹ میں سر فہرست ہے عبداللہ گل نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ چائنا کو ہمیشہ سے پاکستان کے تعاون رہا ہے اور اس تعاون کو پاکستان کی عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی، جس طرح سے سی پیک کا مرکز گوادر ہے اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان ایک معاشی حب بن جائیگا۔