مستونگ ، میت منتقل کرنے کیلئے ایمبولنس فراہم نہ کرنے کی ویڈیو وائرل

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) میت منتقل کرنے کیلئے ایمبولنس فراہم نہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے نوٹس لیکر نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کا دورہ کیا مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ڈاکٹرز کی حاضری سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گزشتہ روز ایمبولینس کا جوواقعہ پیش آیا تھا اس کا بھی انکوائری کرکے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور سدباب کے لیئے ہسپتال مینجمنٹ کو سختی سے تاکید کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی نے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرمستونگ عطاالمعنم بھی تھے ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا ایمرجنسی وارڈز لیبارٹری میڈیسن اسٹورز سی سی یو(CCU) آئی سی یو(ICU)وارڈز پیڈز سیکشن شعبہ ایکسرے سمیت تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر دادمحمد اور اکاونٹس آفیسر شبیر احمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمیشنر نے گزشتہ دنوں ایک شخص کی میت کے حوالے سے ایمبولینس نہ دینے کی واقعہ کا نوٹس لیکر انکوائری کیا اور اصل حقائق جاننے کے لیئے ہسپتال مینجمنٹ سے وضاحت طلب کی اور آئندہ اسی قسم کے واقعات کی روک تھام اور سدباب کی سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال مینجمنٹ ‘ ڈاکٹرز اور دیگر معاون اسٹاف عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے اور دوردراز سے آنے والے غریب مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت اسٹورز میں ادویات کی کافی کیپ پہنچ چکی ہے ابھی ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں ہیں انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز کے لیئے تمام ضروری سامان کا بھی جائزہ لیا جن میں سیفٹی گلوز (pain killer) انجکشن سرنج کاٹن بینڈج پٹی وغیرہ وافر مقدار میں موجود تھے اور ایکسرے کے شعبے ہر قسم کے فلمز بھی وافر مقدار میں اسٹاک میں پڑے تھے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے کیونکہ اس شعبہ سے انسانی جانوں کی براہ راست تعلق ہیں اس لیئے کوئی کوتائی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ جلد انشااللہ مزید ادویات کی ہسپتال کے لیئے لائے جائینگے تاکہ ہسپتال میں عوام کو صحت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آسکیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے کوئٹہ بلکہ پورے صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ دوسرے اضلاع کے مریضوں کا بوجھ بھی ہمارے اس ہسپتال پر ہے انہوں نے کہا کہ شہید نواب غوث بخش ہسپتال اب مکمل فعال ہیں مستونگ سمیت تمام قریبی اضلاع سے آنے والے غریب مریضوں کو مفت اور بروقت ہر قسم کی طبی سہولیات میسر ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے