سریاب دن دہاڑے دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا عبدالمنان کی شہادت شہرکے حالات خراب کرنے کی سازش ہے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری حافظ شبیر احمد مدنی مفتی محمد ابوبکر نے جمعیت سریاب کے رہنماء مولانا عبد المنان مینگل کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سریاب مل بی ایف سکیم میں دن دہاڑے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا عبد المنان مینگل کی شہادت شہر کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے، حکومت قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے سریاب جیسے مصروف بندوبستی علاقے میں دن دھاڑے اس قسم کی ظالمانہ کاروائی پولیس،محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، اس حوالے سے تمام تر محرکات کا کھوج لگانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جے یوآئی کے رہنماؤں نے مولانا عبد المنان مینگل کی الم ناک شہادت کو کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر کشت وخون کا بازار گرم رکھنے اور علماء کرام کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے جب تک مولانا عبد المنان مینگل شہید کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی جب تک چھین سے نہیں بیٹھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے