پشین . انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم کوجرم ثابت ہونے پر5سال قید سزاکاحکم
پشین(ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشتگری عدالت پشین کے جج محمد جمشید خان نے غیرقانونی بارودی مواد رکھنے کے الزام میں ملزم شبیر احمد عرف ناکو ولد دادمحمد، قوم بزنجو، ساکن تربت کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر پانچ سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنایا۔ سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ATC،پشین عظمت اللہ ترین نے کی۔