قلات شہر اور گردونواح میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات شہر اور گردونواح میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے فرجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گئی شدید سردی میں بجلی اور سوئی گیس نہ ہو سے قلات کے شہری ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات شہر اور گردونواح میں خون جما دینے والی سردی نے شہریوں کو گھروں میں قید کیئے رکھا شدید سردی سے کاروباری مرکز بند اور سڑکیں سنسان رہی لوگ اپنے گھروں میں مقید رہنے پر مجبور ہو گئے محکمہ موسمیات قلات نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی9- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے قلات کے شہری دہرے عزاب میں مبتلا ہو گئے ہیں شہری شدید سردی کے اثرات کو کم کر نے کے لیئے پرانے جوتے اور کپڑے جلانے پر مجبور ہوگئے جس سے شہریوں میں گلے اور آ نکھوں کی بیما رہاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں