حکومت ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا عندیہ دے رہی ہے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو بند کرنے کا فیصلہ عوام دشمن اقدام ثابت ہوگا بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں کو مرکزی حکومت کی توجہ اور ساتھ کی ضرورت ہے لیکن اس کے برعکس حکومت ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا عندیہ دے رہی ہے جس سے صوبے او ر ملک کے پسماندہ علاقوں میں احساس محرومی بڑھے گا اور صوبوں پر اضافی بوچھ آئیگا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ ز کی بند ش کا عندیہ دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرنے جارہی ہے تو یہ اسکی بد ترین نااہلی اور نالائقی ہوگی انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مرکز صوبوں کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے لیکن جب سے موجودہ حکومت آئی ہے اس نے صوبوں کو کمزور کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اب ترقیاتی فنڈز بند کر کے ایک طرف عوام کی ترقی کے منصوبے رک جائیں ساتھ ہی ان منصوبوں کو چلانے کا صوبوں پر اضافی بوجھ پڑھے گا انہوں نے کہا کہ ملک کو نا تجربہ کار اور غیر سنجیدہ لوگ چلا رہے ہیں جنہوں نے تین سالوں میں معیشت، قومی یکجہتی سمیت ہر اہم معاملے کو ٹھیس پہنچائی ہے موجودہ حکومت اگر اپنی مد ت مکمل کرتی ہے تواسکا ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا لہذا عوام موجودہ عوام دشمن حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں اور مسلم لیگ(ن) کا بھر پور ساتھ دیں